پاکستان

شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سےمنایا گیا

امام عالی مقام اوران کےجانثارساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سےمنایا گیا، مختلف شہروں میں امام عالی مقام اوران کےجانثارساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا،جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیرہوا۔ راول پنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ پشاورمیں چہلم کا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا۔ کوئٹہ میں بھی چہلم کے دو جلوس برآمد کیے گئے۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

حیدرآباد میں انجمن امامیہ سندھ کے زیراہتمام اورسکھرمیں امام بارگاہ انجمن امامیہ سےجلوس برآمد ہوا۔ میر پورخاص،ٹھٹھ،بدین،جیکب آباد، خیرپور،لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔ پاراچنار،بنوں،کوہاٹ، ڈی آئی خان،ہنگو،اورکزئی میں بھی جلوس برآمد ہوئے۔ گلگت، اسکردو،ہنزہ، استوراورآزاد کشمیرکےمختلف شہروں میں بھی جلوس نکالےگئے۔ جلوس کی گزرگاہوں پرکنٹینررکھ کرراستوں کوبند کر دیا گیا تھا جب کہ چہلم کےجلوسوں کےروٹ پراوراطراف میں موبائل فون سروس بند رکھی گئی تھی۔

Back to top button