پاکستان

یہ قدم ہرگزنہیں اُٹھائیںگے،نون لیگ کا مولانا فضل الرحمان سرپرائز

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نےکہا ہےکہ مولانافضل الرحمان نےتشدد پراکسایا توہم ساتھ نہیں دیں گے

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نےکہا ہےکہ مولانافضل الرحمان نےتشدد پراکسایا توہم ساتھ نہیں دیں گے۔ سیاسی لوگوں کوغداراوریہودی ایجنٹ نہیں مانتا۔ لیگی رہنما مصدق ملک نےسینیٹرڈاکٹرمصدق ملک نےایک پروگرام میں گفتگوکرتےہوئےکہا ہےکہ حکومت نےگفتگو کے راستےبندکیے،پارلیمان میں بھی کوئی گفتگونہیں ہوتی،ا س لیےہمارے پاس اب سڑکوں پرآنےکےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،ہم جب کوئی بات کرتےہیں توکہا جاتا ہےکہ این آراومانگا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کوغداراوریہودی ایجنٹ جیسےالقابات سےنوازنا درست نہیں ،ہمارے ایک دوسرے سےسیاسی،نظریاتی اختلاف ہوسکتےہیں لیکن سیاستدان غدارنہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم حکومت کےخلاف پرامن اورآئینی حدود میں رہ کراحتجاج کریں گے،اگرمولانا فضل الرحمان نےتشدد پراکسایا توہم ساتھ نہیں دیں گے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ محمد زبیراپنی ملاقات کی وضاحت کرچکےاورنوازشریف نےبھی پارٹی رہنماﺅں کوملاقاتوں سے منع کردیا ہے۔

Back to top button