پاکستان

چورمچائےشور،فواد چوہدری بھی قبضہ گروپ نکلے

وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے خلاف ضابطہ دوسرکاری رہائش گاہوں پرقبضےکا انکشاف ہواہے

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے خلاف ضابطہ دوسرکاری رہائش گاہوں پرقبضےکا انکشاف ہواہےجس پر   قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےسخت نوٹس لیتےہوئےڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کی منظوری سےوفاقی وزیرکولاج خالی کرنےکا خط لکھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سےخلاف ضابطہ دوسرکاری رہائش گاہوں پرقبضےکا انکشاف ہواہے۔ انہوں نےایک رہائش گاہ کوبطورممبرقومی اسمبلی اوردوسری کوبطوروفاقی وزیراپنے استعمال میں رکھاہواہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک طرف پارلیمنٹ لاجزمیں لاج نمبر E-401پرقابض ہیں تودوسری طرف بطوروزیرانہوں نےمنسٹر انکلیومیں بھی گھرالاٹ کروا رکھا ہےجوان کےزیراستعمال ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےنوٹس لےلیا اورفوری طورپروفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کولاج خالی کرنےکیلئےخط لکھ دیا۔ ۔ خط میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیرکومنسٹرانکلیومیں گھرآلاٹ ہےجبکہ وفاقی وزیرنے فیملی سوٹ E-401 بھی قبضےمیں اپنےرکھا ہوا ہےجو خلاف ضابطہ ہے،پارلیمنٹ لاجزمیں فیملی سوٹ کی کمی ہوگئی ہے۔ کچھ ارکان قومی اسمبلی لاج کی الاٹمنٹ کےلئےویٹنگ لسٹ پرہیں۔ اس لئےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاج E-401 خالی کردیں تاکہ منتظرایم این اے کو لاج الاٹ کیا جا سکے۔ خط قومی اسمبلی کےسیکشن آفیسرآصف علی زیدی کی جانب سےلکھا گیا جس کی  منظوری ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نےدی ہےاوریہ انہی کی ہدایت  سےجاری کیا گیا۔

Back to top button