پاکستان

پی آئی اے نے ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل بند کرنے کا اعلان کر دیا

 پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ہوٹل کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ 31 اکتوبر سے ہوٹل مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے تاہم پیغام بعد میں ہٹا دیا گیا۔ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک نے یکم نومبر کے بعد کی بکنگ لینے سے انکار کردیا جب کہ  اسٹاف ہوٹل کی بندش کی وجوہات بتانے سے بھی انکاری ہے۔ ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہوٹل بند کیا جا رہا ہے لیکن اسٹاف کی طرف سے ہوٹل بند کیے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

 پی آئی اے نے روزویلٹ ہوٹل 1970کی دہائی میں خریدا تھا جو  نیویارک کے اہم ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع ہے۔

Back to top button