پاکستان

ن لیگی رہنماؤں نے بغاوت کرنے والے ارکان کی درگت بنا ڈالی

باغی رکن میاں جلیل شرقپوری کی پنجاب اسمبلی آمد پر ن لیگ اراکین اور کارکنوں نے احتجاجا میاں جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا

ن لیگی رہنماؤں نے بغاوت کرنے والے ارکان کی درگت بنا ڈالی‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر لیگی ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور پارٹی سے بغاوت کرنے والے ارکان کا گھیرا کرتے ہوئے ایوان میں داخلے سے روک دیا۔ باغی رکن میاں جلیل شرقپوری کی پنجاب اسمبلی آمد پر ن لیگ اراکین اور کارکنوں نے احتجاجا میاں جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا۔

دوسری جانب میاں جلیل شرقپوری نے اپنے ساتھ ہونے والے تضحیک آمیز سلوک کے خلاف اسپیکر کو درخواست جمع کروادی۔ میاں جلیل کا کہنا تھا کہ لیگی رکن میاں رف اوردیگر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، یہ معاملہ جماعت کا نہیں بلکہ چند افراد کا ہے۔ میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ وزیراعلی سے ملنا کوئی غلط بات نہیں، اگر مجھے ملاقات سے روکنا ہے تو وزیراعلی روکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے میں الفاظ انتہائی سخت ہیں، اداروں کے خلاف اتنی سخت زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Back to top button