پاکستان

نوازشریف واپس آئے تو کیا ہوگا؟ محمد زبیر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

یہ چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف واپس آئیں، جب ان کی سیاسی جان نکالنی ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ کہ اگر نوازشریف واپس آئے تو عمران خان کا کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ابھی مریم نواز یہاں ہیں تو ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مریم سے ان کی جان نکلتی ہے، نواز شریف آگئے تو ان کی حالت خراب ہوجائے گی، یہ صرف اوپر کی ڈرامے بازی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف واپس آئیں، جب ان کی سیاسی جان نکالنی ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے، نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پارٹی نے دو ٹوک کہہ دیا ہے نواز شریف علاج کروا کر ہی واپس آئیں۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب عوام اپنی آٹا اور چینی چوری کے خلاف نکلیں گے، اب عوام، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلا، نوجوان اور میڈیا اپنے آئینی، قانونی، جمہوری حق کو واپس لینے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کے عوام بجلی، گیس، دوائی، آٹا چینی چوری کا حساب لینے آرہے ہیں، اب عوام کے گھبرانے کا وقت ختم، آپ کے گھر جانے کا کانٹ ڈان شروع ہوگیا۔

Back to top button