پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کو ان کے قریبی دوست نے زور دار جھٹکا دے دیا‘ محمد زبیر پر غلط ہاتھ رکھ دیا‘ عارف حمید بھٹی سچائی سامنے لے آئے

نواز شریف کا یہ قریبی دوست کل رات انہیں لندن میں ملا، اور اس نے کہا کہ آپ نے محمد زبیر پر غلط ہاتھ رکھ دیا

سینئر تجزیہ کارعارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے ایک بہت ہی قریبی دوست نے پیغام بھیجا کہ آپ نے محمد زبیر کو لاکر بہت بڑی غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قریبی دوست کل رات انہیں لندن میں ملا، اور اس نے کہا کہ آپ نے محمد زبیر پر غلط ہاتھ رکھ دیا، آپ نے محمد زبیر کو لاکر بہت بڑی غلطی کی ہے، محمد زبیر بھی آپ کو ڈبل کراس کر رہے ہیں، یہ اصل بندہ ان کا ہے، اور اس شخص نے دو بظاہر ہونے والی ملاقاتوں کے علاوہ بہت کچھ بتایا ہے. قریبی دوست کے اس پیغام کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف کل سخت غصے میں تھیکہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا ہے. واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا۔مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی ترجمان او سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Back to top button