پاکستان

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور کی مشہور بیکری سیل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایک مشہور بیکری کو سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نجی بیکری میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ بیکری اسٹاف اور خریداروں کے درمیان سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا تھا اور ماسک کی پابندی نہیں ہو رہی تھی۔

Back to top button