پاکستان

سعید غنی نے حکومت کو سوشل میڈیا کی پیداوار قرار دیدیا

فردوس آپا نے گیس بحران پراحتجاج کیا، فردوس آپا نے وفاقی وزرا کو کہا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی پیداوارجماعت ٹک ٹاک پر پابندی لگارہی ہے جو پاکستانیوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعیدغنی نے رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کو فردوس آپا بھی کہہ دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ فردوس آپا نے گیس بحران پراحتجاج کیا، فردوس آپا نے وفاقی وزرا کو کہا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگادی ہے جس کے حوالے سے قوم کے ملے جلے خیالات سامنے آرہے ہیں۔

Back to top button