پاکستان

اپوزیشن جلسےنا کرے ،وفاقی وزیراسد عمرکا مطالبہ

وفاقی وزیرنےکہا کہ کورونا کےمعاملےپرصوبوں کےتعاون سےکام کررہے ہیں

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہےکہ جمہوری ملک ہےاپوزیشن قانون کےدائرے میں رہ کرجومرضی کرنا چاہتی ہےکرے، لیکن جمہوریت کےنام پرقانون توڑنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔لاہورمیں میڈیا سےبات کرتےہوئےوفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی زندگی بہترکرنےکیلئےاپنےکام میں لگی ہوئی ہے،جمہوری ملک ہےاپوزیشن قانون کےدائرے میں رہ کرجومرضی کرنا چاہتی ہےکرے،لیکن یہ نہیں ہونا چائیےجمہوریت کےنام پرقانون توڑیں، جمہوریت کےنام پرقانون توڑنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیرنےکہا کہ کورونا کےمعاملےپرصوبوں کےتعاون سےکام کررہے ہیں،این سی او سی میں کورونا کےمعاملےپراین سی سی کی میٹنگ بلا کرضابطہ اخلاق طےکرنےکا فیصلہ ہوا ہے، کورونا میں ہرچیزکیلئےضابطہ اخلاق پہلےبنایا گیا ہے، ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوچاہیےکےجلسےنہ کیئےجائیں،بڑےاجتماعات سےمتعلق ایس اوپیزطےہونےچاہئیں،قومی رابطہ کمیٹی میں بڑےاجتماعات کامعاملہ زیرغورآئےگا۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان اتنےافراد جمع کرلیتےتھےکہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نےاتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا، اوران کواس وقت کےحکمران بھی روک نہیں سکتےتھے، لیکن ہماری ہماری پالیسی قانون کی پاسداری تھی اورہے۔

Back to top button