پاکستان

ہوشربا مہنگائی،وزیراعظم کوعوام پررحم آگیا

عمران خان نےکہا کہ ہرقیمت پر آئندہ ہفتےسےہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے

وزیراعظم عمران خان نےٹوئٹ کرتےہوئےکہا کہ پیرسےشروع ہونے والےآئندہ ہفتےہماری حکومت اشیائےخورونوش سستی کرنےکیلئےتمام ریاستی وسائل بروئےکارلائےگی، ہم پہلےہی مہنگائی کےعوامل کا جائزہ لیتےہوئےتعین کررہےہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی واسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے، یا دالوں اورپام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔

عمران خان نےکہا کہ بہرحال آئندہ ہفتےسےہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گےاوراداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئےکارلاتےہوئے اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات کا آغازکریں گے۔ ملک میں مہنگائی کی وبا کورونا سےزیادہ تیزی سےپھیل چکی ہے۔ پھل،سبزی،مرغی،گوشت،دودھ ،اجناس مہنگےداموں پرفروخت کیےجارہےہیں، حکومت مہنگائی پرقابو پانےمیں ناکام ہوگئی ہے۔ برسات کی وجہ سےسبزیوں کی فصل کی بربادی کوجوازبناکرگزشتہ ڈیڑھ ماہ سےسبزیاں منہ مانگےداموں فروخت ہورہی ہیں۔

Back to top button