پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت مخالف تحریک‘ پنجاب پولیس کو اہم ٹاسک دیدیا گیا‘ اپوزیشن کے جلسوں کے شرکاء کو کیسے روکا جائے گا‘ حکمت عملی تیار

پولیس کو اس بات کا ٹارگٹ دیا گیا کہ اپوزیشن کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، جہاں اونچ نیچ ہو تو ان کیساتھ سختی سے نمٹا جائے

حکومت مخالف تحریک کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے اور حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے شرکاء کو کیسے روک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے وفاقی وزرا کے ساتھ مشاورت کے بعد پولیس کو اپوزیشن کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عثمان بزدار سے میٹنگ کی گئی، جس میں یہ بات کی گئی کہ اپوزیشن کی تحریک سے کس طرح نمٹا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس ملاقات میں یہ طے کیا گیا اور پولیس کو اس بات کا ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ اب اپوزیشن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جہاں کہیں اونچ نیچ ہو تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، اور ان کو پکڑ کر اند ر کردیں،حکومت کے اس رویہ سیاپوزیشن کی تحریک کومزید جلتی پرتیل کا کام ہوسکتا ہے، آج وزیر اعظم نے تقریر میں بھی کہا کہ اپوزیشن کو وی آئی پی جیل نہیں ملے گی ان کو عام جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

Back to top button