پاکستان

شادی ہالز میں کورونا کا خطرہ؛لاہور میں سینکڑوں افراد کے ٹسیٹ

 ایس او پیز پرعملدرآمد کا جائزہ اور کورونا ٹیسٹنگ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے شادی ہالز کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب گرمانی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں شادی ہالز کی چیکنگ کی اور وہاں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق ٹیموں نے شادی کی تقریبات میں شریک افراد کے سیمپل لیے۔

سی ای او ڈاکٹر شعیب گرمانی نے بتایا کہ  شادی ہالز سے 1200 افراد کے نمونے لیے گئے ہیں۔

Back to top button