پاکستان

پرانی دشمنی کا نتیجہ؛مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مسلح افراد نے مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔

کوہاٹ میں گمبٹ کے علاقہ ناک بند میں گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی اور لاشوں کو گمبٹ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button