پاکستان

برطانوی ائیر لائن کو لاہور کیلئے پروازوں کی اجازت

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ائیرویزکولاہور کےلیےفلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےبرٹش ائیرویزکولاہورکےلیےفلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق برٹش ائیرویزنےلاہورکےلیےپروازیں شروع کرنے کی درخواست دی تھی جوحکومت پاکستان نے منظورکرلی ہے۔ برٹش ائیرویزہیتھروائیرپورٹ سےلاہورکےلیےہفتےمیں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہےکہ یورپی یونین سےاجازت ملنےپرپی آئی اے برطانیہ میں اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، اور پی آئی اےکا برطانیہ آپریشن شروع ہونے پربرٹش ائیرویز کے شیڈول پرنظرثانی کی جا سکے گی۔

Back to top button