پاکستان

اہم اتحادی جماعت نےحکومت کو جھٹکا دیدیا

سینیٹرجہانزیب جمالدینی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سےبی این پی نےحکومت سےاپنےراستےالگ کیے

بلوچستان نیشنل پارٹی کےرہنما سینیٹرجہانزیب جمالدینی نےکہا ہےکہ بی این پی بھی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک میں شامل ہوگی۔ تربت میں پریس کانفرنس کرتےہوئےسینیٹرجہانزیب جمالدینی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سےبی این پی نےحکومت سےاپنےراستےالگ کیے،حکومت کولاپتہ افراد کی بازیابی سمیت 6 نکات پیش کیےتھے، لیکن افسوس کی بات ہےکہ 2 سال میں ہمارے 6 نکات پرکوئی پیش رفت سامنےنہیں آئی۔

Back to top button