پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اپوزیشن اراکین اسمبلی کےاستعفے،پیپلزپارٹی کا حیران کن یوٹرن

اپوزیشن اراکین اسمبلی کےاستعفے،پیپلزپارٹی کا حیران کن یوٹرن،پاکستانی سیاست میں ایک دوسرے کونیچا دکھانےکی دوڑکا آغاز

اپوزیشن اراکین اسمبلی کےاستعفے،پیپلزپارٹی کا حیران کن یوٹرن،پاکستانی سیاست میں ایک دوسرے کونیچا دکھانےکی دوڑکا آغاز، اپوزیشن اراکین اسمبلی کے استعفے، پیپلز پارٹی نے حیران کن یوٹرن لے لیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن اور آل پارٹیز کانفرنس میں شامل تمام جماعتوں کے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ابھی اس معاملہ پر سنجیدگی دکھانے کی ضرورت نہیں۔ پیپلز پارٹی کے یوٹرن لینے سے ایک بار پھر پاکستانی سیاست ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڑ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے اجتماعی طور پر اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفے دینے کے معاملے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اس حوالہ سے کوئی فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

Back to top button