پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اپوزیشن کے احتجاج کوروک پائیں گےیا نہیں ؟

عمران خان اپوزیشن کے احتجاج کوروک پائیں گےیا نہیں ؟،گلگت،بلتستان الیکشن کے اثرات کیا ہوں گے؟

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے احتجاج کوروک پائیں گےیا نہیں ؟،گلگت،بلتستان الیکشن کے اثرات کیا ہوں گے؟ گلگت بلتستان کے انتخابات ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے اہمیت اختیارکرگئے۔ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کو روک پائیں گے یا نہیں۔ ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے حیران کن حقائق سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا سب سے بڑا انتخابی دنگل گلگت بلتستان میں ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ ان کی جماعت وہاں پر کلین سوئپ کرے تاہم مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن حکومتی امیدواروں سے زیادہ بہتر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹ کر لی تو اس کے اثرات ان کے حق میں زیادہ بہتر نکلیں گے بلکہ نئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں اپوزیشن جماعتوں کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

Back to top button