پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان فکرمند بھی اورپریشان بھی ہیں،اگلاقدم کیا ہوگا؟

عمران خان فکرمند بھی اورپریشان بھی ہیں،اگلاقدم کیا ہوگا؟ سنئیرصحافی حامد میرنےسنسنی خیزانکشافات کرکےتہلکہ خیزدعویٰ کردیا سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے وقار اور جلسے جلوسوں سے سخت پریشان اور فکر مندی میں مبتلا ہیں لیکن وہ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ اس حوالے سے وہ کوئی بھی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے بیانات اور فیصلوں پر قائم بھی رہتے اور ان کی پریشانی کی اصل وجہ بھی ان کی غیر مستقل مزاجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ حکومت کے لئے بھی اہم ہیں اگر وہاں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی گئی تو وہ واضح اکثریت حاصل کر کے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے سکتے ہیں لیکن اس حوالہ سے ابھی اپوزیشن جماعتوں کے فیصلے سامنے نہیں آئے ہیں۔

Back to top button