پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف سےتصادم کس کے لئےخطرناک اورنقصان دہ ہوگا؟

نوازشریف سے تصادم کس کے لئے خطرناک اورنقصان دہ ہوگا؟قومی سیاست میں ہوشربا تبدیلیوں کے متعلق حقائق سامنےآگئے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے تصادم کس کے لئے خطرناک اورنقصان دہ ہوگا؟قومی سیاست میں ہوشربا تبدیلیوں کے متعلق حقائق سامنےآگئے ،کھوج نیوزکےمطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سےعمران خان حکومت کا تصادم کس کےلئےخطرناک اورکس کےلئےنقصان دہ ثابت ہوگا؟ اس حوالے سے ملک کے مقتدر حلقوں نے غور و خوص شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا ختم کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان حکومت کو چلتا کرنے سمیت مختلف آپشن پر غور کرنا شروع کر دیئے ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے ایک بار پھر رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں جن کا مقصد مفاہمت کی فضا کو فروغ دیکر قومی حکومت کی تشکیل کے لئے مشاور ت کرناہے۔ دوسری جانب ملک کی گیارہ سیاسی جماعتوں نے حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے و جلوس کرنے کی تاریخود کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

Back to top button