پاکستان

جلسہ تاریخی ہوگا،ن لیگ نےحکومت کو للکاردیا

نوازشریف کی بیماری پرحکومت کی بات کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچےوالی بات ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اورقومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویرحسین نےکہا ہے کہ ملک کےحالات جہاں پہنچ گئےنوازشریف خاموش نہیں رہ سکتےتھے،ہم چاہتےہیں حکومت پانچ سال پورے کرے مگرعوام کا جینا مشکل نہ بنائے،گوجرانوالہ جلسہ تاریخی ہوگا،حکومت نے گرفتاریاں کیں توشدید رد عمل دیں گے۔ رانا تنویرحسین نےکہا کہ جلیل شرقپوری سمیت پانچ چھ ارکان ڈیڑھ سال سےحکومت سےرابطہ میں تھے،اختلاف رائےجمہوریت کا حسن ہے تاہم انہیں چاہئےتھا کہ پارٹی میں بیٹھ کرموقف بیان کرتے،ان لوگوں کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرنوٹس دیدیا ہے۔

rana tanveer husain

انہوں نےکہا کہ آرمی چیف نےدرست کہا ہےکہ بھارت نےہائبرڈ وارشروع کررکھی ہے،بھارت جانتا ہےپاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے،بھارت پاک فوج کی طاقت اورمہارت کئی محازپردیکھ چکا ہے، پوری قوم پاک فوج کےساتھ کھڑی تھی اورکھڑی ہے۔انہوں نےکہا کہ کشمیرکےمسئلہ پر حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے، مودی کےمنشورمیں شامل تھا کشمیرکس طرح ہڑپ کرنا ہے،عمران خان مودی کےآنےکی دعا کرتے تھے،میاں نوازشریف کی بیماری پرحکومت کی بات کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچےوالی بات ہے۔انہوں نےکہا کہ ملک کےحالات جہاں پہنچ گئےنوازشریف خاموش نہیں رہ سکتےتھے، ہم چاہتےہیں حکومت پانچ سال پورے کرے مگرعوام کا جینا مشکل نہ بنائے،گوجرانوالہ جلسہ تاریخی ہوگا،حکومت نےگرفتاریاں کیں توشدید رد عمل دیں گے۔

 

Back to top button