پاکستان

گوجرانوالہ جلسہ کامیاب ہوگا کہ نہیں؟ بڑا سچ سامنے آگیا

ضلعی انتظامیہ ابھی تک فیصلہ کرنے سے معذور ہے،گوجرانولا میں کارنرمیٹنگ بھی ہوگی اورجلسہ بھی ہوگا

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ حکومت جتنی چاہے مرضی گرفتاریاں کروا لے لیکن عوام گوجرانوالا جلسے میں پہنچیں کر اسے کامیاب کروائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھاکہ 16اکتوبرکا جلسہ ان کے اوپر بہت بھاری ہے، اب ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،جس میں حکومت پرعدم اعتمادکیا جائیگا۔ رانا ثنااللہ کاکہنا تھاکہ اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ ماناگیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد جائیگا اور جب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر عمل کریں گے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے قیادت میں لیگی وفدکی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالا سے ملاقات کی۔ خرم دستگیرکاکہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک فیصلہ کرنے سے معذور ہے،گوجرانولا میں کارنرمیٹنگ بھی ہوگی اورجلسہ بھی ہوگا۔ ان کاکہنا تھاکہ اجازت کے بغیرکارنرمیٹنگ یاجلسہ کرنے پر پابندی کا حکم نامہ پولیس گردی ہے، ووٹ چور حکومت عوام کی آواز کو نہیں دباسکتی۔ رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسی سے گوجرانوالا پہنچیں گے،گوجرانوالاسے شروع ہونے والی پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔

Back to top button