پاکستان

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

پولیس نے آج ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے مفرور تھا

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو تفتیش کے لئے فیصل آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کو سی آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد کو کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پولیس نے آج ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے مفرور تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد اس سے ملنے فیصل آباد پہنچا تو دھر لیا گیا۔ اس سے قبل پولیس اورقانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں نے قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اورملزم عابد کے آبائی علاقے فورٹ عباس میں بھی چھاپے مارے لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔ تھانہ گجرپورہ کی حددو سیالکوٹ موٹروے بائی پاس پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ 9ستمبر کو پیش آیاتھا۔

متاثرہ خاتون لاہورسے اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی پر گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ پٹرول ختم ہوگیا۔ خاتون نے مدد کیلئے موٹر وے اور مقامی پولیس کو فون کیا، اسی دوران ملزمان عابد ملہی اور شفقت وہاں پہنچے، گاڑی کیشیشے توڑ کر خاتون کو باہر نکالا اور گن پوائنٹ پر بچوں کے سامنے اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ کافی دیر بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں نیمتاثرہ خاتون کو ریسکیو کیا۔

Back to top button