پاکستان

"خاتون کے انکار پر اسے زبردستی باہر نکالا اور۔۔۔۔” ملزم عابد علی کے اہم انکشاف

 موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔مرکزی ملزم عابد ملہی نے کہا میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے ارادے سے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا جب کہ میں اور شفقت کورول جنگل کی طرف چلے گئے جہاں ہم نے دو تین ٹریکٹر ٹرالی والوں کو لوٹا۔ مرکزی ملزم عابد نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ موٹر وے پرگاڑی کے انڈیکیٹر جل رہے تھے، وہاں پہنچے تو خاتون کو دیکھ کر گاڑی سے نکلنے کا کہا جب کہ خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور اسے زبردستی باہر نکالا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ خاتون سے گھڑی، زیورات اور رقم لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا اور جب  اس نے انکار کیا تو اس کے بچوں کو نیچے لے گئے، خاتون بچوں کو بچانے آئی تو اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔مرکزی ملزم عابد  نے انکشاف کیا کہ واقعے کےکچھ دیر بعد ڈولفن اہلکاروں نے آکر فائرنگ کی تو ہم فرار ہوگئے اور میں ننکانہ جب کہ شفقت دیپالپور چلا گیا۔

Back to top button