پاکستان

لاہوریوں کے لئے خوشخبری؛روٹی کی قیمت میں اضافہ ٹل گیا

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات  کے بعد فی الحال روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کو 860 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال روٹی کی قیمت برقرار رہے گی، انتظامیہ کو 20 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے، اگر آٹا مقررہ ریٹ پر نہ ملا توپھر روٹی 2 سے 3 روپے مہنگی کرنا مجبوری ہو گی۔

Back to top button