پاکستان

فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا نقصان

کراچی میں فشریز کے پی ٹی بلڈنگ یارڈ میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی لانچیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی آٹھ لانچیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ آگ زیر تعمیر لانچوں میں لگی تاہم کھلا مقام ہونے کی وجہ سے ہوا کے سبب آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود دیگر لانچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لانچ کے مالک کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ مبینہ طور پر تاخیر سے پہنچی جو آگ پھیلنے کا سبب بنا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل کے بعد ہی نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے گا۔

Back to top button