پاکستان

دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

بلوچستان کے علاقے چمن میں دس سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ کر قتل کردیا گیا۔

چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں10سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےواردات کے شبے میں گرفتار کیے گئے2ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بد فعلی کی اور اس کو قتل کرنے کے بعد لاش درخت سےلٹکا دی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک ملزم20سال کا جبکہ دوسرے کی عمر22سال ہے، ملزمان نے بچے کو قتل کرکے معاملے کو خود کشی کارنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزمان کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ انہیں ڈرتھا کہ بچے کو زندہ چھوڑا تو وہ سب کو بتا دے گا، گرفتار ملزمان میں سے ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے والے افراد کے ساتھ بھی تھا، گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Back to top button