پاکستان

ہراساں کرنے کا انوکھا واقعہ؛ خواتین کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے

کراچی میں گریڈ 17 کی خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ، جہاں آؤٹ آف ٹرن غیر قانونی ترقیوں کو چیلنج کرنے والی 25 اعلیٰ خواتین افسران کے فون نمبرغیراخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے گئے۔

متاثرہ خواتین افسران نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری سوشل ویلفئیر اور دیگر کو خطوط لکھے، متاثرہ خواتین افسران کی تحریری خط میں شکایت کی کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیراخلاقی ویڈیوزموصول ہورہی ہیں ، واٹس ایپ گروپ پر بھی ہمیں اسی طرح ہراساں کیا گیا۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ویڈیوز اورپیغامات کی وجہ سے ذاتی زندگی شدید متاثرہے اور خوف کے عالم میں کام نہیں ہوپا رہا، اس کا نوٹس لیا جائے۔

محکمہ سوشل ویلفئیر سندھ کے سیکریٹری نواز شیخ کی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ سترہ کی جن پچیس خواتین نے محکمہ سوشل ویلفیئرمیں غیر قانونی ترقیوں کوچیلنج کیا تھا، اس نمبرز ویب سائٹ پر ڈالے گئے ہیں۔

Back to top button