پاکستان

موٹروے زیادتی کیس:عابد علی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے جیل روانہ

 اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر14روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گجر پورہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پولیس نے مذکورہ کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر14روز کیلئے جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ موٹر وے لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، پولیس کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک تھیں متعدد مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے تھے لیکن پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جب فیصل آباد تاندلیاوالہ میں ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

Back to top button