پاکستان

روز ویلٹ ہوٹل بند کرنےکا نوٹس لے لیا گیا

چیئرمین نیب نے پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ کوبند کرنےسےمتعلق خبروں پرڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے

نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکےمطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ کوبند کرنے سے متعلق خبروں پر ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب کے مطابق تحقیقات میں جائزہ لیاجائے گا کہ قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل بندکرنےکی ضرورت کیوں پیش آئی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تحقیقات میں ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جن سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا اور ان ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی سے مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور ہوٹل کو منافع بخش بنانےمیں کردار ادا نہیں کیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےقومی ائیرلائن پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کےمعروف ہوٹل روزویلٹ کومستقل طورپربند کرنےکا اعلان کیا گیا۔  ہوٹل کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ 31 اکتوبرسے ہوٹل مستقل طورپربند کیا جا رہا ہے تاہم پیغام بعد میں ہٹا دیا گیا۔

Back to top button