پاکستان

لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی،نوازشریف لندن میں پھنس گئے

نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پرلندن پولیس نےایک شہری سے تفصیلات مانگ لیں

نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پرلندن پولیس نےایک شہری سے تفصیلات مانگ لیں۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف  بلیو آن بلیو نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیگر افراد کے ساتھ ہائیڈ پارک میں واک کر رہے تھے۔

اس ویڈیو پر ریڈئینٹ (RadiantSez) نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلائی اور ساتھ لکھا کہ یہ لوگ  6  افراد کے اصول اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس پر میٹروپولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ صارف سے کہا کہ وہ براہ راست پیغام بھیج کر انہیں تفصیلات مہیا کریں۔

Back to top button