پاکستان

لڑو یا پھرمرو،مریم نوازکا پارٹی کارکنوں کو بڑا حکم

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی طرف سے اپوزیشن کےگوجرانوالہ جلسےکو’ڈو اورڈائی‘ والی صورتحال بنادیا گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی طرف سے اپوزیشن کےگوجرانوالہ جلسےکو’ڈو اورڈائی‘ والی صورتحال بنادیا گیا ،کارکنوں کوہدایت کی گئی ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے عوام کی تعداد اتنی زیادہ ہوکہ لاہورسے گوجرانوالہ تک ایسا لگے کہ جیسے جی ٹی روڈ ایک ہوگئی ہے ، جب کہ دوسری حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت تو دی ہے لیکن انتظامیہ میں ایسے لوگ تعینات کیے ہیں جن کے ذریعے مختلف جگہوں پر ایسی رکاوٹیں ڈالی جائیں گی ، جن کی وجہ گاڑیوں کو جلسہ گاہ تک آسانی سے پہنچنے نہیں دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا ۔

کھوج نیوز کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پرگفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اوراپوزیشن کا ایک مقابلہ جاری ہے ، موجودہ سورتحال میں مسلم لیگ ن کی بڑی حکمت عملی یہ ہے کہ میڈیامیں اپنے دوست کالم نگاروں ، اینکر پرسنز، اورصحافیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن اوراسٹیبلشمنٹ کو لڑانے کی کوشش کررہی ہے ، جس کے لیے ظاہر کیا جائے گا کہ جیسے حکومت کا حامی میڈیا یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کا جھگڑا ہے، اور حکومت ن لیگ کو لڑوا رہی ہے۔سمیع ابراہم کے مطابق مسلم لیگ ن کی منصوبہ سازی میں ایک بات یہ ہے کہ میڈیا کو بطور خاص استعمال کیا جائے، اور جس کے ذریعے بتایا جائے کہ بہت بڑا جلسہ ہوگا، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اثر میڈیا نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے، جہاں ابھی یہ خبریں چل رہی ہیں کہ رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جب کہ جلسے کے دن خاص طور پر یہ دکھایا جائے گا کہ لوگوں کی بہت زیادہ تعداد اس میں شریک ہے۔

Back to top button