پاکستان

چین؛کورونا کیسزمیں اضافہ،لاکھوں افراد کےٹیسٹ ہونگے

کیسز میں اچانک اضافے کےبعد ساحلی شہرمیں بسے 90 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانےکا اعلان کیا گیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو چین میں کئی ماہ بعد ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کورونا کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ معمولات زندگی بحال ہونے کے کئی ماہ بعد ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے اسپتال میں ایک ہی دن کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے جس پر میونسپل ہیلتھ کمیشن نے 94 لاکھ آبادی والے شہر میں 90 لاکھ افراد کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میونسپل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کی ٹیسٹ کی جدید سہولیات ہیں، نئے کیسز کے سامنے آتے ہی ایک لاکھ 40 ہزار افراد کے ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں شہر کے 5 اضلاع کے رہائشیوں کا 3 دن میں ٹیسٹ کرایا جائے گا جب کہ پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹس پانچ دن میں مکمل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس چین سے پوری دنیا میں پھیلا لیکن سب سے پہلے قابو بھی چین میں پایا گیا جس کے بعد بیجنگ میں جون کے مہینے میں نئے کیسز سامنے آنے پر 94 لاکھ آبادی والے شہر کے ایک بڑے حصے کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

Back to top button