پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حالات درست کرنے میں جتنی دیر ہوگئی اتنا خمیازہ بھگتنا پڑے گا‘ مولانا فضل الرحمن نے اپنے ارادوں اور منصوبہ سے پردہ اٹھا دیا

حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، کسی اور میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرا سافٹ ویئر تبدل کرسکے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات کو درست کرنے میں جتنی تاخیر ہوگی اس کی تلافی میں اتنا ہی بڑا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ دریں اثنا پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے، ہم غداری اور بغاوت کے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔ دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی، اس کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا کو مولانا نواز شریف زرداری کا لقب ملا، نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے آج ان کا دفاع کررہے ہیں۔

Back to top button