پاکستان

نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطی پر عملدر آمد کا حکم، ن لیگی رہنماء پھٹ پڑے

احتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے

احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطی پر عملدر آمد کا حکم آنے کے بعد ن لیگی رہنماء پھٹ پڑے اور انہوں نے حکومت وقت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطی اوربینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطی پرعملدرآمد جاری ہے۔ جس پراحتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا جبکہ احتساب عدالت کا حکم آنے کے بعد ن لیگی رہنمائوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کے ساتھ انتقامی کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کو بند کیا جائے ۔

Back to top button