پاکستان

نوازشریف اور عمران میں اختلافات کی اصل وجہ کیا؟ سلیم صافی نے حیران کن انکشاف کر کے تھرتھرلی مچا دی

نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انہیں نااہل کیا گیا، ان کی پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا، الیکشن میں ان کے ساتھ بھرپور دھاندلی کی گئی

سینئر صحافی سلیم صافی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے میاں نوازشریف اوروزیراعظم عمران خان میں اختلافات کی اصل کہانی بتا کر تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ آغاز مسلم لیگ (ن)سے کرلیں تو میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انہیں نااہل کیا گیا، ان کی پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا، الیکشن میں ان کے ساتھ بھرپور دھاندلی کی گئی، ان کو اور ان کی بیٹی کو ایسی حالت میں جیل جانے پر مجبور کردیا گیا جب ان کی اہلیہ لندن میں بسترِمرگ پر پڑی تھیں۔

ان کے خیال میں انہوں نے پھر بھی شہباز شریف کے ذریعے مفاہمت کی کوشش کی لیکن انہیں معاف نہیں کیا گیا اور الٹا شہباز شریف کو بھی اندر ڈالا گیا، آخری مرتبہ ان کے ساتھ دوران بیماری یہ ڈیل ہوئی کہ وہ بیٹی مریم نواز سمیت باہر چلے جائیں گے۔ یوں انہوں نے اور مریم نواز نے چپ کا روزہ رکھ کر کارکنوں کو بھی مایوس کیا اور میڈیا کے طعنے بھی برداشت کئے لیکن انکے خیال میں انکے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، اب کی بار وہ اپنے سے زیادہ اپنے بچوں اور بالخصوص مریم کے ساتھ سلوک پر دکھی اور برہم ہیں جبکہ مریم اپنے والدین کے ساتھ سلوک کی وجہ سے غصے میں ہیں۔

Back to top button