پاکستان

موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر سامنے آگئیں

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کرلیا تھا۔ ملزم عابد ملہی نے پولیس سے بچنے کے لیے داڑھی رکھی لی تھی جب کہ سر کے بال بھی چھوٹے کروا لیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی معاونت کی اور سائنٹیفک طریقے بھی استعمال کیے گئے تاہم ملزم کے والد نے دعویٰ کیا ہےکہ عابد نے خود گرفتاری دی۔

عابد کے والد اکبر علی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ عابد شام ساڑھے 6 بجے مانگا منڈی میں گھر آیا تھا، اس کےگھر آنے پر ہم نے خود پولیس کو اطلاع کی۔

Back to top button