پاکستان

کوئٹہ میں دھماکہ؛7 افراد زخمی،ریسکیو آپریشن شروع

کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

سمنگلی روڈ پر دھماکہ ہوتے ہی فوری طور پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین ہوا ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

Back to top button