پاکستان

چار سدہ میں فضل الرحمن کا جلسہ، حکومت کی نیندیں حرام، دسمبر میں حکومت گھر بھیجنے کا دعویٰ

ہم نے دھاندلی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چارسدہ میں جلسہ کیا جس کے بعد حکومت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں انہوں نے دسمبر میں حکومت گھر بھیجنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے دھاندلی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تمہاری کرسی کی کوئی حیثیت نہیں، تمہاری حکمرانی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے عوام کا سمندر اٹھے گا، پی ڈی ایم کے تحت ملک میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، انشااللہ ان کو دسمبر دیکھنے نہیں دیں گے۔ جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں جنگ لڑنا چاہتے ہیں، تحریک چل پڑی ہے اب منزل پر جاکر رکے گی اور اسے اسے آخری حد تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Back to top button