پاکستان

پاکستانی سی اے اے نے ترکش ایئر لائن پر سنسنی خیز الزام عائد کر دیا

کورونا ایس او پیز کے تحت ترکی کیٹیگری بی میں شامل، ترکی سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم ہے

پاکستانی سی اے اے نے ترکش ایئر لائن پر سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترکش ائیر لائن کورونا ٹیسٹ کے بغیر متعدد مسافروں کو پاکستان لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ترکی کیٹیگری بی میں شامل ہے، جس کے تحت ترکی سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن مسافروں کو پاکستان لانے سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ لازم کروائے، مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 96 گھنٹوں سے زائد عرصے کا نہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا منفی ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو پاکستان لانا ہماری پالیسی کے خلاف ہے، آئندہ خلاف ورزی پر ائیر لائن کے خلاف پینل ریگولیٹری ایکشن کے تحت کارروائی ہو گی۔

آصف علی زرداری کا دکھ بھی میاں نواز شریف سے کم نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے سینیٹ کے انتخابات میں شرمناک حد تک تعاون کیا، پھر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی قربانی دے کر صادق سنجرانی کو چیئرمین بنوایا لیکن الیکشن سے قبل ان پر انکشاف ہوا کہ خدمت کا صلہ دینے کی بجائے ان کو سندھ سے فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے شور مچایا اور رابطے کیے تو الیکشن سے چند روز قبل ان کو سندھ واپس دلوانے کا فیصلہ کیا گیا اور جواب میں انہوں نے ایک بار پھر تابعداری کی، انتخابات کے بعد پہلے اپوزیشن کو اسمبلیوں میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔ پھر صدارتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کو ناراض کرکے پی ٹی آئی کی گیم کو کامیاب بنایا لیکن اس کے باوجود ان کی گلو خلاصی نہیں ہوئی، انہیں گرفتار کیا گیا اور کیسز کو آگے بڑھایا گیا۔

Back to top button