پاکستان

کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، چھوٹے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ، انتظامیہ غائب

آوارہ کتوں کے حملے کا تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن بچے پر تین کتوں نے حملہ کیا

کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے، شہر قائد میں آوارہ کتوں نے شہریوں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور سال 2019 میں صوبے میں سگ گزیدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی تھی۔ آوارہ کتوں کے حملے کا تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن بچے پر تین کتوں نے حملہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویران گلی میں بچہ بھاگتا ہوا اپنی ماں سے آگے نکل جاتا ہے اور پھر تین آوارہ کتے اچانک اس پر حملہ کردیتے ہیں۔

ماں یہ منظر دیکھ کر بھاگتی ہوئی اپنے بچے کو بچانے کیلئے آتی ہے جس کے بعد کتے بھاگ نکلتے ہیں۔ ماں کے بروقت ردعمل نے معصوم بچے کی جان بچالی تاہم گزشتہ دنوں رحیم یار خان میں کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے بچے اتنے خوش قسمت نہ تھے۔ رحیم یارخان میں گزشتہ دنوں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق آوارہ کتوں نے 5 سالہ شاہنواز اور 3 سالہ اربیلی پر حملہ کیا، کتوں کے کاٹنے سے بچے شدید زخمی ہوگءِے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

Back to top button