پاکستان

پی ڈیم ایم کو گوجرانوالہ میں جلسے کا تحریری اجازت نامہ مل گیا

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے جلسے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں شام 5 سے 11 بجے تک جلسے کی اجازت ہو گی۔اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، فریقین کے درمیان طے شدہ تمام شرائط تحریری حکم نامے میں شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق کارکنان کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہے، پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا اور ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔

Back to top button