پاکستان

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر نے احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس، ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس اور پارک لین کیس کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی بھی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کی استدعا کو مسترد کردیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے احتساب عدالت سے میگا منی لانڈرنگ کیس خارج کرکے اس میں بریت کی بھی استدعا کی ہے۔

Back to top button