پاکستان

حکومخالف تحریکیں،تاجروں نےاپوزیشن سےہاتھ ملا لیا

آل پاکستان انجمن تاجران کےسیکرٹری جنرل نعیم میرنےکہا کہ حکومت معیشت اورمعاش کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےآل پاکستان انجمن تاجران کےسیکرٹری جنرل نعیم میرنےکہا کہ مہنگائی حکومت کی غفلت اورناقص منصوبہ بندی کی وجہ سےبڑھی اورمہنگائی بڑھانےوالےمافیازحکومت کی بغل میں بیٹھےہیں۔ انہوں نےکہا کہ حکومت سےمایوس ہوکر اپوزیشن کی چھتری تلےپناہ مانگنےپرمجبورہوگئےہیں،حکومت معیشت اورمعاش کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے،حکومت کوہٹانےکی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔ انجمن تاجران کےجنرل سیکرٹری نےمہنگائی کےخلاف ٹائیگرفورس کےاستعمال کی بھی مخالفت کرتےہوئےکہا کہ شیرواورٹائیگر فورس غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کےسیکرٹری جنرل نعیم میرنےکہا کہ حکومت معیشت اورمعاش کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے

Back to top button