پاکستان

نوازشریف کےمداحوں میں ہوشربا اضافہ،مخالفینن کےطوطےاُڑگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی مقبولیت سوشل میڈیا پربھی بڑھنےلگی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی مقبولیت سوشل میڈیا پربھی بڑھنےلگی،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پرنوازشریف کےفالورزکی تعداد بہت کم عرصےمیں دولاکھ سےبڑھ گئی،نوازشریف کےٹویٹرپرفالورزکی تعداد ایک ماہ سےبھی کم عرصے میں دولاکھ سےبڑھی ہے،نوازشریف نے 19ستمبرکوٹویٹرپراپنےپہلےبیان میں ووٹ کوعزت دولکھا تھا،اس ٹویٹ کواب تک 54 ہزارسےزائد لوگوں نےپسند کیا ہےجبکہ 26 ہزارسےزائد لوگوں نےری ٹویٹ کیا ہے۔ اس سےقبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے’ووٹ کوعزت دو‘ کے پیغام کےساتھ سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

نوازشریف نےاپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس سےورچوئل خطاب کرنےپررضا مندی ظاہرکی، جس سےملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کےساتھ ہی سابق وزیراعظم سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرسرگرم ہوگئےہیں، انہوں نےاپنےپہلےپیغام میں صرف ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدراورنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنےنوازشریف کوسوشل میڈیا پرویلکم کہا۔ انہوں نےکہا کہ خوشی اوراعزازکےساتھ اعلان کرتےہیں کہ میاں محمد نوازشریف نےپاکستانی عوام سےجڑے رہنےکےلیےٹوئٹرپرمتحرک ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نوازنےاپنےپیغام میں نوازشریف کوٹوئٹرہینڈل بھی شیئرکیا۔ دوسری طرف نوازشریف کےاپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس سےخطاب کوروکنےکےلیےوفاقی حکومت میدان میں آگئی ہے۔

Back to top button