پاکستان

گھبراہٹ کا شکار،شیری رحمان کےعمران خان پروار

سینیٹرشیری رحمان نے کہاہےکہ جلسوں سےپہلےوارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما اورسینیٹرشیری رحمان نے کہاہےکہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی مذمت کرتے ہیں،لگتا ہے حکومت کےساتھ ساتھ نیب بھی گھبراہٹ کاشکارہے۔ سینیٹرشیری رحمان نے کہاہےکہ جلسوں سےپہلےوارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، نیب حکومت کی ایما پر چل رہا ہے،چیئرمین نیب اپنے اختیارات کاناجائز فائدہ نہ اٹھائیں ،انہوں نے کہاکہ کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں،نیب قوانین پرسمجھوتا نہیں کریں گے ۔

Back to top button