پاکستان

پیپلز پارٹی کو زور دار دھچکا لگ گیا، گوجرانوالہ جلسے میں شرکت مشکوک ہوگئی

راشد ربانی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف تھی

پیپلز پارٹی کو زور دار دھچکا لگ گیا ہے کیونکہ اس پارٹی کے سینئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے ہے جس کے بعد ان کی گوجرانوالہ کے جلسے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد ربانی کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ خیال رہے کہ 6 مئی کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی شدید علیل ہوگئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے بتایا تھا کہ راشد ربانی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔

Back to top button