پاکستان

حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر جلسے کی اجازت دی، رانا ثناء اللہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اگر عوام چاہتے ہیں کہ جان لیو ا مہنگائی ختم ہو تو پرامن احتجاج میں شامل ہوکر پی ڈی ایم کی آواز میں آواز ملائیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ میں جلسے کے اعلان کے بعد دباؤ میں آکر حکومت نے صبح 5 بجے جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی۔

پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ جان لیو ا مہنگائی ختم ہو تو پرامن احتجاج میں شامل ہوکر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی آواز میں آواز ملائیں۔ رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، جو مہنگا ئی سے نجات چاہتے ہیں،وہ جلسے میں شرکت کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی میزبانی میں جلسہ 16 اکتوبر یعنی کل گوجرانوالا میں ہوگا جس کے لیے جناح اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Back to top button