پاکستان

پاکستانی فوجی قافلے پر دہشتگردوں کی یلغار، 6 سکیورٹی اہلکار شہید

دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے

پاکستانی فوجی قافلے پر دہشتگردوں کی یلغار، 6 سکیورٹی اہلکار شہید ‘ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔ شہداء میں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

Back to top button