پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے دبئی میں پاکستانی مشن ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کے متعلق سنسنی خیز خبر سنا دی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جعلی مقابلے، فوجی محاصرے، اور کشمیری قیادت کی حراست کا سلسلہ بندکرناہوگا

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے دبئی میں پاکستانی مشن ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کے متعلق سنسنی خیز خبر سناتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھاکہ بھارت کو مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جعلی مقابلے، فوجی محاصرے، ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل، اور کشمیری قیادت کی حراست کا سلسلہ بندکرناہوگا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سمیت تمام یکطرفہ غیر قانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری کاکہنا تھاکہ کلبھوشن کیس میں بھارت کو نظرثانی صرف پاکستانی عدالت سے ہی مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں بابا گرونانک کا 551 واں یوم پیدائش ہے، بھارت نے کرتارپور راہداری پر اپنے حصے کے پل کاکام شروع نہیں کیا، بھارت سکھ یاتریوں کے سہولیات کے حوالے سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، پاکستان نے کورونا کے باعث مختصر بندش کے بعد کرتارپور راہداری کھول دی تھی۔

Back to top button